لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے سٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ کے علاقے میں خاتون سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم خاتون سے موبائل چھین کر موقع سے فرار ہو گیا تھا متاثرہ خاتون کی بروقت اطلاع پر ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تعاقب کے بعد کینال روڈ کے قریب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہیگرفتار ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔