لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے نشتر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور موبائل چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے نشتر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سنیچنگ اور موبائل چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاملزم شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوا تھاڈولفن سکواڈ نے شہری کی نشاندھی پر تعاقب کے بعد آشیانہ روڈ سے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے چھینا گیا موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی شہری نے موقع پر ملزم کی شناخت کرلی، قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نشتر کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔