لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے، فوکل پرسن، ریڈر اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔شہریوں نے فرداً فرداً شکایات پیش کیں، جس پر ایس ایس پی محمد نوید نے موقع پر احکامات جاری کیے۔ ناقص تفتیش پر کئی انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔ محمد نوید نے افسران کو مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔