1لاکھ21ہزا ر سے زائد گھروں اور50ہزار کرایہ داروں کو چیک کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال اب تک3086سرچ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران1لاکھ21ہزا ر سے زائد گھروں اور50ہزار سے زائد کرایہ داروں کو چیک کیا گیا ہے سرچ آپریشنز میں 3لاکھ 98ہزار سے زائد اشخاص کوبھی چیک کیا گیا ہے دوران سرچ آپریشنز3لاکھ 96ہزار سے زائد اشخاص کو تصدیق کے بعد کلیئر کر دیا گیا قانون شکنی پر1973افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔سرچ آپریشنز کے دوران 391اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔اس دوران قمار بازی کے111مقدمات جبکہ 339ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق ماہِ صیام اورچمپئینر ٹرافی میچزکے پیش نظرشہر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشنز جاری ہیں ماہِ صیام اور میچزکے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ملکی و غیرملکی کھلاڑیوں کی جائے رہائش، سٹیڈیم،مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف میں باقاعدگی سے سرچ آپریشنز عمل میں لائے جائیں سی سی پی او لاہور کی شہر کی مرکزی شاہراؤں، تجارتی مراکز اوراہم مقامات پر ناکے لگانے کی ہدایت دیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔دوران چیکنگ شر پسند عناصراور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے ہر وقت الرٹ ہے