عائزہ خان نے لندن کی معروف ایکٹنگ اکیڈمی میں داخلہ لے لیا

عائزہ خان نے لندن کی معروف ایکٹنگ اکیڈمی میں داخلہ لے لیا

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لندن کے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔

عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا بچپن کا خواب تھا اور وہ والدین کی مدد سے اس خواب کو حقیقت میں بدل رہی ہیں۔ ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، اور مداحوں نے ان کی محنت اور کوششوں کو سراہا ہے۔عائزہ خان، جو 17 سال کی عمر سے شوبز انڈسٹری میں ہیں، کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں "میرے پاس تم ہو" شامل ہے۔ وہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔