فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

فواد خان اور عائزہ خان پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے

پاکستان کے دو بڑے سپر اسٹارز پہلی بار ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، جس پر مداحوں میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد خان اور عائزہ خان جلد ہی ایک مشترکہ فلمی منصوبے میں نظر آئیں گے۔ یہ دونوں اداکار اپنی شاندار اداکاری اور مقبول ڈراموں کی بدولت انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔فواد خان کے مشہور ڈراموں میں زندگی گلزار ہے، ہمسفر، داستان اور اکبری اصغری شامل ہیں، جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں بھی اے دل ہے مشکل، خوبصورت اور کپور اینڈ سنز جیسی فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔دوسری جانب عائزہ خان نے میرے پاس تم ہو، پیارے افضل اور چھپکے چھپکے جیسے سپرہٹ ڈراموں کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے۔

یہ فلم معروف ہدایتکار  ندیم بیگ کی ہدایتکاری میں بنائی جائے گی، جنہیں حالیہ فلم لو گرو پر بھی خوب سراہا گیا۔ اس پروجیکٹ میں فواد اور عائزہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔یہ دونوں اداکاروں کا ایک ساتھ پہلا بڑا فلمی منصوبہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ ایک اشتہاری مہم میں اکٹھے نظر آ چکے ہیں، تاہم مداح طویل عرصے سے انہیں کسی فلم میں ساتھ دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب ندیم بیگ کسی فلم میں ہمایوں سعید کے بغیر مرکزی کاسٹ کے ساتھ کام کر رہے ہوں گے۔سوشل میڈیا پر اس کاسٹنگ کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور مداح اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔