ایلون مسک نے صارفین کو ایکس پر ہیش ٹیگ کے استعمال سے منع کردیا

  واشنگٹن (آئی ا ین پی )سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو اپنی پوسٹس میں ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے سے منع کردیا  ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ہیش ٹیگز نہ صرف غیر ضروری ہیں بل کہ بدنما بھی لگتے ہیں۔مسک نے دو ٹوک انداز میں کہا، براہ کرم ہیش ٹیگز کا استعمال بند کریں،سسٹم کو اب ان کی ضرورت نہیں ہے ۔