صارفین کو ایکس کے استعمال میں مشکلات، مسک کا بڑے سائبر حملے کا دعویٰ

 واشنگٹن (آئی این پی )مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز ایکس کو بڑے پیمانے پر سائبر اٹیک کا نشانہ بنایا گیا جس سے کئی صارفین کو ویب سائٹ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق ایکس کے حوالے سے یہ خدشات دوبارہ پیدا ہوگئے ہیں کہ آ یا پلیٹ فارم کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے یا یہ کسی خرابی کے سبب ہورہا ہے۔ ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایکس کے خلاف ایک بہت بڑا سائبر حملہ تھا (اب بھی ہے) ۔ مسک کا خیال ہے کہ اس طرح کے حملے میں بہت زیادہ وسائل درکار ہوتے ہیں لہٰذا یہ کسی بڑے گروپ کا کام ہے۔