واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، جو حالیہ دنوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، ممکنہ طور پر دوبارہ امریکی سیاست میں سرگرم ہو سکتے ہیں۔ بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف اسپیس ایکس کی دستاویزات اور اس سے واقف ذرائع کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔