ایلون مسک نے ایکس پر اپنا نام پھر سے تبدیل کر کے ہلچل مچا دی، تصویر بھی بدل لی

   واشنگٹن (آئی این پی )ٹیسلا اسپیس و اسپیس ایکس کے سربراہ ارب پتی ایلون مسک نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)  پر اپنا ڈسپلے نام تبدیل کرلیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کر کے گارکلون رسٹ (Gorklon Rust) رکھ لیا ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ساتھ، مسک نے اپنے پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کر دی ہے۔گروک دراصل ایلون مسک کی  ( اے آئی ) کمپنی کے چیٹ بوٹ کا نام ہے، جب کہ Rust ممکنہ طور پر اس پروگرامنگ زبان کی طرف اشارہ ہے جو ایکس کے اے آئی کے ٹیکنالوجی سسٹم میں استعمال ہو رہی ہے۔