ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو 33 ارب ڈالرز میں فروخت کردیا

نیویارک(آئی این پی)دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(ٹوئٹر) کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کر رہے ہیں۔ایلون مسک نے 2022 میں ایکس کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا مگر اب انہوں نے اسے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کمپنی ایکس اے آئی کو 33 ارب ڈالرز میں فروخت کر دیا ہے۔