اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ شہروں کے اندر کچی آبادیوں میں خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لئے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹرز کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین سٹار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کے دوران کیا ۔سی ای او گرین سٹار نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کو وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔