حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے: ڈاکٹر مختار بھرتھ

 معمول کی ویکسی نیشن کی کوریج میں مزید بہتری اور پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں
    اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، معمول کی ویکسی نیشن کی کوریج میں مزید بہتری اور پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حفاظتی ٹیکوں کا توسیعی پروگرام کی مشترکہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ مستقبل کی حکمت عملی بنانے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگی۔حکومت پاکستان معمول کی ویکسی نیشن کی کوریج میں مزید بہتری اور پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر قوم کے بچوں صحت مند مستقبل فراہم کریں گے۔ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ مربوط حکمت عملے کے تحت اپنا کام جاری رکھیں۔ویکسی نیشن کی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے خاص طور پر صوبائی اور ضلعی سطح ہم سب کے پختہ عزم کی ضرورت ہے۔والدین کے تعاون اور ہیلتھ ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت ہر بچے کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔