اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی جیل اصلاحاتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل کے دورے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی بیرکس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جیل اصلاحاتی کمیٹی کی اہم رکن خدیجہ شاہ نے چیف جسٹس کو تحریر کردہ خط میں لکھا ہے کہ جیل اصلاحاتی کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی کے دورہ کیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور عملہ دورے کے دوران ہمارے ساتھ موجود رہے۔ دورے کے دوران ہمارے مشاہدے میں آیا کہ ہماری آمد کے پیش نظر جیل میں صفائی کا خاص خیال رکھا گیا، ہم نے جیل کے اسپتال، خواتین کی بیرک، اور دماغی صحت کے مسائل اور منشیات کے استعمال کے قیدیوں کی بیرکس کا بھی دورہ کیا۔