راولپنڈی (آئی این پی )اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل اصلاحاتی کمیٹی کے دعوی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کمیٹی کو کسی بھی قیدی سے ملنے سے نہیں روکا گیا۔جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے جس وقت جیل اصلاحاتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کا کہا اس وقت وہ نیب عدالت میں پیشی پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ ا ن کا عدالت پر کسی طرح کا بھی کنٹرول نہیں۔