عدالت نے علیمہ خانم کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی درخواست خارج کردی ہے علیمہ خانم نے اپنی درخواست میں عدالت میں پیش کی گئی وڈیوز پر مشتمل یو ایس بی کا بین الاقوامی فرانزک کرانے کی استدعا کی تھی وڈیوز پر مشتمل یو ایس بی علیمہ خانم کے گواہ فتح اللہ برکی نے پیش کی تھی عدالت نے علیمہ خانم کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر 11 اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے درخواست پر اعتراضات اٹھائے تھے جنہیں عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنادیا عدالت نے قرار دیا کہ یو ایس بی میں موجود مواد پہلے ہی عدالتی ریکارڈ پر آچکا ہے جبکہ یو ایس بی میں موجود وڈیوز غیر متعلقہ ہیں عدالت نے درخواست خارج کرنے کے بعد مقدمے کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔