علیمہ خانم سماعت کے موقع پر وکیل اور پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی،بحث کی استدعا مسترد
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ چوتھی بار موخر کر دیا گیا گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم کے وکیل اور پراسیکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی اس موقع پر علیمہ خانم کے وکیل محمد فیصل ملک نے پہلے سے دائر درخواست پر مزید بحث کی استدعا کی تاہم عدالت نے کسی بھی مزید کاروائی کے بغیر پہلے سے محفوظ فیصلہ ایک بار پھر 26 نومبر تک موخر کر دیا عدالت نے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح سمیت تمام کاروائی مکمل ہونے پر عدالت فیصلہ محفوظ کیا تھا یاد رہے کہ 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں پولیس نے 65 ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جبکہ 12 ملزمان کو اعتراف جرم پر عدالت سے پہلے ہی سزا ہوچکی ہے اس طرح علیمہ خانم سمیت 10 ملزمان کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔