راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم کے وکیل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔