26نومبر احتجاج کیس، علیمہ خانم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی ہے علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر سینیئر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اور استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر خلیل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے