ملک میں پائیدار امن کیلئے پوری قوم متحد ہے :ایازصادق

دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر قوم کو فخر ہے: سپیکر قومی اسمبلی 
اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 27 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کے عزم اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر قوم کو فخر ہے۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پوری قوم متحد ہے