نشیبی علاقے زیر آب آگئے،رین ایمرجنسی نافذ‘ پارلیمنٹ ہائوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں،فرش پر پانی جمع ہوگیا
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برس پڑے‘بارش کے بعد شدید حبس‘سانس لینے میں دشواری
اسلام آباد،لاہور(آئی این پی ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسلسل دوسرے دن موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،نالہ لئی میں پانی کی سطح پری الرٹ پر پہنچ گئی،رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہائو س کی مختلف چھتیں ٹپکنے لگیں، جس سے عمارت کے اندر کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق چھت ٹپکنے کے باعث سینیٹ ہال کے سامنے لابی میں فرش پر پانی کھڑا ہوگیا،لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی‘ فیروزپور روڈ، ٹاؤن شپ، ماڈل ٹاؤن، کوٹ لکھپت اور پیکو روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی