نشیبی علاقوں میں پانی جمع ، ہائی الرٹ جاری، رین ایمرجنسی نافذ ‘نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند
ہری پور میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع،بجلی بند
اسلا م آباد(آئی این پی )راولپنڈی اور اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔جڑواں شہروں میں بدھ کی علی الصبح بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ پر پہنچ گئی۔)ہری پور میں گائو ں کالیلاڑ ناڑہ آمازئی غازی میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے واحد سڑک مکمل بند ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق واحد سڑک بند ہونے سے متعدد دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔گائو ں کا گورنمنٹ پرائمری اسکول کالیلاڑ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا جبکہ بجلی کے کھمبے گرنے سے پورے علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے