انتظامیہ شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،بسنت یادگار بنانے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے
لاہور(آئی این پی ) لاہور میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائیگی،ڈپٹی کمشنر لاہور نے 3 روزہ بسنت کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط کیلئے پرعزم ہے،بسنت کو یادگار بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔امسال پتنگوں پر کسی شخصیت، ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے یا تصویر لگانے پر بھی پابندی عائد تھی۔ پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دھاتی تار، نائلون یا شیشے سے لیپ شدہ ڈور پر مکمل پابندی ہے۔قانون کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ، جبکہ ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت پر سات سال قید اور پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔پنجاب حکومت نے بسنت 2027 کے موقع پر پتنگ بازی کے لیے نئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے۔ جن پر عملدرآمد کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔