زید بن مقصود نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے سکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے جائینگے
ایم ڈی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ناصر محمود کوبھی تبدیل کرکے کورس کی اجازت
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے افسروں کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کردئیے۔ کمشنر لاہور ڈویڑن زید بن مقصود کا بھی تبادلہ کر دیا گیا،انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے سکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے کی اجازت بھی دیدی گئی جبکہ کمشنر لاہور کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کو دیدیا گیا۔سید طاہر رضا ہمدانی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا، ایم ڈی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کوبھی تبدیل کرکے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔