احتیاطی تدابیر کیساتھ بسنت اندرون شہر کے مخصوص علاقوں میں منائی جائیگی،خطرناک ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی

 لاہور میں 2 دن کیلئے بسنت ؟
پتنگیں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل غم و غصہ کی لہر، ڈور بار کوڈ کیساتھ رجسٹرڈ، حتمی حکومتی منظوری پرفیسٹیول کا اعلان ہوگا،موٹر سائیکل سواروں کیلئے سیفٹی انٹینا اور گلے کا کور لازمی قرار 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں بسنت فیسٹیول کو محدود پیمانے پر منانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے، جس کے تحت مخصوص علاقوں میں صرف دو روز (ہفتہ اور اتوار)بسنت منانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق ایک تفصیلی محفوظ پلان حکومت کو پیش کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں بسنت کو اندرونِ لاہور کے مخصوص علاقوں جیسے شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل تک محدود رکھی جائے گی، بسنت کے دوران سکیورٹی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعدد احتیاطی تدابیر تجویز کی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی ہوگی، اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے سیفٹی انٹینا اور گلے کا کور لازمی قرار دیا گیا ہے۔مزید برآں شہر کی مرکزی شاہراہوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاکہ ڈور سے ہونیوالے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے، بسنت کے دوران صرف کپاس یا نشاستہ سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی، جبکہ نائیلون، کیمیکل یا دھاتی تار سے بنی خطرناک ڈور پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔انتظامیہ نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ پتنگیں اور ڈور بار کوڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کی جائیں تاکہ ان کی خرید و فروخت پر نظر رکھی جا سکے، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں اور غیر محفوظ ڈور بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ تجویز اب حکومت کے پاس ہے اور حتمی منظوری کے بعد ہی بسنت فیسٹیول کی محدود اجازت کا اعلان کیا جائے گا۔