بسنت منانے کا گرین سگنل آئندہ ماہ ڈورپتنگ بنانے کی اجازت
بسنت کے دوران دفعہ 144نافذ ہو گی،تیز دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی،بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند ہوگا ،دنیا بھر سفیروںور سیاحوں کو بلانے کا پلان ترتیب دیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور شہر میں محدود اور محفوظ بسنت منانے کا میلہ لگانے کی تیاریاں ،ذرائع کے مطابق دسمبر 2025 میں مینوفیکچرز کو ڈور پتنگ بنانے کی اجازت جبکہ فروری 2026میں اندرون شہر سمیت چار بڑے ہارٹیکلچر پارکس میں بسنت منانے کا گرین سگنل دے دیا گیا، بسنت پر دنیا بھر سفیروںور سیاحوں کو بلانے کا پلان ترتیب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والے انتظامی اجلاس میں بسنت پلان پیش کر دیاگیا،پیٹرن چیف لہر اتھارٹی نے بسنت منانے کا گرین سگنل دے دیا،2 روزہ بسنت فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں منانے کا پروگرام ترتیب، بسنت پر ڈور ،پتنگ کی مینو فیکچرنگ دسمبر میں کرنے کی اجازت دیدی گئی، بسنت منانے والوں کو ڈور اور پتنگیں بھی اندرون شہر سے ملیں گی، اندرون شہر کے علاقوں کے علاوہ بسنت کیلئے شہر کے 4 پارکس بھی مختص ،گریٹر اقبال پارک، ماڈل ٹائون پارک،جیلانی پارک، گلشن راوی پارک شامل،سرکلر روڈ کے اندرون شہر سمیت 4بڑے پارکس فلائنگ زون ڈیکلیئر کیا گیا ہے ،طے شدہ ایس او پیز کے مطابق دو روزہ محدود بسنت کے دوران شہر میں دفعہ 144نافذ کی جائے گی،تیز دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ،صرف کپاس یا نشاستے سے تیار شدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہوگی،ڈور اور پتنگوں پر بار کوڈ لازمی قرار دے دیا گیا،غیر محفوظ ڈور بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون ہوگا،بسنت والے علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی ہو گی،موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی اینٹینا اور گلے کے کور لازمی ہوں گے،مین سڑکوں پر سیفٹی نیٹس اور وائر پروٹیکشن سسٹم نصب کیا جائے گا،2001آرڈیننس کائنٹ فلائنگ میں چوتھی بار ترمیم کرنے کے بعد ڈی سی لاہور کو بسنت منانے کی اجازت کا ذمہ سونپا جائے گا۔