اس سال اکتوبر سے پتنگوں،ڈور کی تیاری او رپروڈکشن کا آغاز کیا جائیگا
جنوری میں بسنت کیلئے نامزد مقامات،قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کا آئندہ برس صوبہ بھر میں بسنت کا تہوار منانے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق حکومت نے پنجاب بھر میں بست منانے کی اصولی اجازت دے دی۔ اس سال اکتوبر سے پتنگوں،ڈور کی تیاری او رپروڈکشن کا آغاز کیا جائے گا، مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی پلان تیارکرلیاگیا،پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل بھی تشکیل، بسنت کے لیے حکومت باقاعدہ قانون سازی کرے گی،آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتہ میں صوبہ بھر میں منظم انداز میں بست منائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پتنگ بازی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور ضوابط قانون کا حصہ ہونگے، بسنت تہوار کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔