پاکستان سے پولیو ختم کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان سے پولیو ختم کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے:وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بات روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر اور ان کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے پولیو کے خلاف جاری مہم میں کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ مہم ملک میں بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہے۔وزیر اعظم نے پولیو ورکرز کی محنت اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ادارے اور محکمہ صحت پرعزم ہیں۔شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں، لیکن یہ ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ ہر بچہ محفوظ اور صحت مند زندگی گزار سکے۔