تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

تعلیم یافتہ، ہنر مند نوجوان ہماری قوم کے تابندہ مستقبل کے ضامن ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی، جس میں یوتھ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی پر تیزی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI)، ڈیجیٹل مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار، کاروبار، تعلیم اور ہنر کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہنر مند افرادی قوت ملک کی معیشت، صنعت اور سماجی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جبکہ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔