ویب ڈیسک: رواں سال کی دوسری پولیو مہم آج سے باقاعدہ طور پر شروع ہوگئی ہے، جو 3 فروری سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے دوران لاہور کے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ لاہور کی ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کے مطابق، اس 7 روزہ پولیو مہم کا مقصد لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہے، اور اس کے لیے 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا منصوبہ ہے۔ڈی سی لاہور نے انتظامی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں تاکہ مہم کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ساتھ ہی والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔پولیومہم میں حصہ لینے والی ٹیمیں گھروں میں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر بچے تک یہ قطرے پہنچیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے پولیو کے کیسز کے خاتمے کی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں اور اس کا مقصد بچوں کو زندگی بھر کے لیے پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے۔