کریک ڈائون، پانچ منشیات فروش گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن راحیلہ اقبال کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں اور ملزمان کو منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں فرمان، سجاد، حیدر، اصغر اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس اور آدھا کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔ راحیلہ اقبال کے مطابق ملزمان نے آن لائن لوکیشن کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او رضوان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔