پنجاب پولیس کے منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پرچھاپے، بھاری مقدار میں چرس، آئس ، شراب بر آمد
لاہور ( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویڑن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جار ی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 199 چھاپے مارکر 205 منشیات فروش گرفتار کیے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 55 کلو گرام چرس، 05 کلو گرام آئس اور 3819 لیٹر شراب بر آمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں، تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔