ادھار واپس مانگنے پر تلخ کلامی ،اللہ رکھی کے تشدد سے 65 سالہ بسمہ دم توڑ گئی ،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)2500 روپے کے لین دین کے تنازع پر خاتون نے تشدد کرکے دوسری خاتون کو قتل کردیا ،بتایاگیاہے کہ پاکپتن کے تھانہ صدر کی حدود 6 ایس پی میں پیش اللہ رکھی نے بسمہ سے اڑھائی ہزار روپے ادھار واپس لینا تھا اور رقم واپس مانگنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو اللہ رکھی کے تشدد سے 65 سالہ بسمہ دم توڑ گئی ،جس کی لا ش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔