فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی، 456962 روپے پرآگیا

کراچی (آئی این پی )سونا اور چاندی کو ریورس گیئر لگ گیا،مقامی صرافہ مارکیٹس میں قیمت میں   بدھ کو  مزید کمی دیکھی گئی  ۔آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈجیولری ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی مسلسل تیسرے روزکمی دیکھنے میں آئی ہے،مقامی مارکیٹ میں 2500 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 456962 روپے پرآگیا ہے،اس کیعلاوہ دس گرام سونے کے بھائو 2143 روپے کم ہوکر 391771 روپے ہوگئے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپے کم ہوکر 7718 روپے پرآگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں 25 ڈالرسستا ہوکرفی اونس سونا 4346 ڈالر پر آ گیا ۔