لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نیایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری دے دی۔وزارت خزانہ نے ماہانہ الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500 الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ ایم فل ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو 2500 روپے ماہانہ الاؤنس پہلے ہی دیا جا رہا ہے۔ایم فل کے مساوی ڈگری ہولڈرز سرکاری ملازمین کو ماہانہ 2500 الاؤنس دینے کیفیصلے کا اطلاق 17 جولائی 2026 سے ہوگا۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔