لاہور (کرائم رپورٹر)بسنت فیسٹیول 2026، ایل ڈبلیو ایم سی کا بسنت صفائی پلان جاری ،افسران و صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بسنت صفائی پلان پر 6 سے 8 فروری تک عملدرآمد جاری رہے گا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے20 ہزار سے زائد ورکرز، ڈرائیورز، 2500 لوڈر رکشے خصوصی صفائی آپریشن پر تعینات ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے اندرون لاہور کے 12 دروازوں اور تاریخی مقامات کے گرد واشنگ کا سلسلہ جاری ،لاہور کے 28 اہم مقامات پر صفائی آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔بسنت کے موقع پر افسران سمیت صفائی ورکرز ،ڈرائیورز اورسپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بسنت فیسٹیول پر شہر بھر کے تمام کائٹ زونز میں بہترین صفائی اقدامات کے لیے تینوں شفٹوں میں عملہ تعینات رہے گا، پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والے دکانداروں کو پیپر ویسٹ ٹھکانے لگانے بارے آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری،بسنت کے موقع پر ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں 24 گھنٹے تعینات رہیں گی،گلی ،محلوں اور سڑکوں پر گری پتنگیں اور الجھی ڈور فوری ہٹانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی عملہ متحرک رہے گا۔