اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ لاری اڈہ میں ایک ہوٹل کی خستہ حال چھت گر گئی، 3 افراد زخمی، ہسپتال منتقل کر دئیے گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاری اڈہ اوکاڑہ میں واقع کوئٹہ ہوٹل کی خستہ حال چھت گرنے سے تین افراد 17 سالہ ناصر احمد23 سالہ مطیع آ،اور28 سالہ حضرت ولی شدید زخمی ہوئیجو کوئٹہ کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔