غیر اخلاقی محفل کے آرگنائزرز بیرون ملک فرار

 بھاری مالیت کے ٹکٹ فروخت کئے گئے ، یکم اگست کو واقعہ پیش آیا تھا 
حسین عرف حسینا، چاہت اور عالیہ نے تقریب کے بعد ملک چھوڑ دیا
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں بھاری مالیت کے ٹکٹ فروخت کر کے ڈانس کی غیر اخلاقی محفل سجانے والے آرگنائزرز قانون کے حرکت میں آنے سے پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ یکم اگست کو نصیر آباد تھانہ، گلبرگ 3 میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تقریب کے لیے شام 6 بجے سے 10 بجے تک اجازت لی گئی تھی، تاہم آرگنائزرز حسین عرف حسینا، چاہت اور عالیہ نے تقریب کے بعد ملک چھوڑ دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس تقریب کی بکنگ زنان خانہ نامی کمیونٹی نے کروائی اور ٹکٹ کی قیمت 1500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے اس نام نہاد تقریب میں غیر اخلاقی حرکتوں کا نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں۔ پولیس نے جنان سندھو، خان حسینہ اور رحمت ظفر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر آرگنائزرز کی تلاش جاری ہے۔