سٹیج اداکارہ عروج ملک کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری

لاہور (شوبز ڈیسک) سٹیج کی معروف اداکارہ عروج ملک کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عروج ملک نے سنسر ریہرسل سے ہٹ کر دوران پرفارمنس ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی کی ،پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے عروج ملک کو تحریری نوٹس جاری کر دیا ۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عروج ملک دو روز میں جواب داخل کروائیں ورنہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق عروج ملک کو اب تک متعدد نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ،عروج ملک اب اپنا حلفیہ بیان بھی جمع کروائیں گی کہ وہ غیر اخلاقی پرفارمنسز نہیں کرے گی ،عروج ملک پر تین ماہ کی پابندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔