عمر کا نام پی این آئی ایل میں شامل، سیالکوٹ ا ئیرپورٹ پر پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا،اشتہاری ملزم عمر عرف عمیر نے 2022ء میں شہری کو آتشی اسلحہ سے زخمی کیا،رواں سال بھی ملزم عمر نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا،سپیشل آپریشنز سیل نے اشتہاری ملزم کو بیرون ملک فرار ھونے کی کوشش میں سیالکوٹ ا ئیرپورٹ سے گرفتار کر لیاآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دی۔