اسلام آباد (آئی این پی )زیارات گروپ آرگنائزر کی رجسٹریشن کے معاملے میں اہم پیشرفت ، وزارت مذہبی امور کو زیڈ جی او کی رجسٹریشن کیلئے 1100 درخواستیں موصول ہوگئیں، 250 آرگنائزرز نے تمام کوائف بھی جمع کروا دیئے۔حکومت نے ایران، عراق اور دیگر زیارتوں پر جانے والے زائرین کی سہولت کے پیش نظر زیارات گروپ آرگنائزر کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا۔