گاڑی کی ٹکر ، راہگیر خاتون ہلاک

 شناخت 50 سالہ آمنہ بی بی کے نام سے ہوئی،نہر کنارے نشے کا عادی مردہ حالت میں پایا گیا 
لاہور(کرائم)لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جان سے گئے ترجمان ایدھی کے مطابق اچھرہ فیروز پور روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہوگی متوفیہ کی شناخت 50 سالہ آمنہ بی بی کے نام سے ہوئی،متوفیہ تکیہ لہری شاہ اچھرہ کی رہائشی تھی، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ ہربنس پورہ، نہر کنارے نشے کا عادی شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی،قانونی کارروائی کے پیش نظر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔