آئس فروش، پتنگ باز، کچی شراب بیچنے والااور ون ویلر شامل
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیر نگرانی نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں تین آئس فروش، ایک کچی شراب فروش، ایک پتنگ باز اور ایک ون ویلر شامل ہیں۔ آئس فروش نواز عرف ببی، وقاص اور گلفام کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔ پتنگ باز سے پتنگ ڈور جبکہ کچی زہریلی دیسی شراب فروش سے شراب برآمد کی گئی۔ ون ویلر عمر دراز کو ہنڈا 125 سمیت ون ویلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید انٹیروگیشن کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔