لاہور (کرائم رپورٹر) نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم نے شہری سیف پر سیدھے فائر کیے، جس سے ایک گولی سیف کے پیٹ کی بائیں جانب لگی۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خون میں لت پت ہونے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیف کے والد فقیر حسین کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ہیومن رائٹس سورس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 2 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر لیا۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والا آتشیں اسلحہ پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ ملزم یاسر کو مزید انٹیروگیشن کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او نواں کوٹ فاروق اعظم اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ ک…