نواں کوٹ پولیس نے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے

 ہمایوں، خالد عرف دھوبی اور ندیم سے چرس اور آئس برآمد،مقدمات درج کر لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہمایوں، خالد عرف دھوبی اور ندیم کو گرفتار کر کے ان سے مجموعی طور پر 1 کلو 620 گرام چرس اور 150 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش ملزمان لاہور شہر میں منشیات فروشی کرتے تھے