نواں کوٹ پولیس کی کارروائی، چوری شدہ گاڑی بر آمد، ملزم گرفتار

 سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم فیصل عرف ساگر کو ٹریس کیا گیا اے وی ایل ایس کے حوالے 
لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی بر آمد کرکے ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مدعی عدنان مسیح کی کار سٹی اڈا کی بیک سائیڈ سے چوری ہوئی تھی، جس کا مقدمہ نمبر 2936/26 تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان کی ہدایت اور ایس ایچ او نواں کوٹ کی نگرانی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم فیصل عرف ساگر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گاڑی چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مزید تفتیش کے لیے گرفتار ملزم کو اے وی ایل ایس کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹا ئون سدرہ خان نے ایس ایچ او نواں کوٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مال کو کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔