ڈولفن سکواڈ نے ایکشن، فیکٹری ایریا اور مانگا منڈی سے تین مشکوک گرفتار

 ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم متحرک ہے:ایس پی اختر نواز 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے فیکٹری ایریا اور مانگا منڈی سے تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے والٹن روڈ اور تالاب سرائے روڈ پر مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی، جس دوران ملزمان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئیگرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ، حسن اور علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا اور تھانہ مانگا منڈی کے حوالے کر دیا گیا  ہے ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔