ڈولفن سکواڈ نے واردات کی نیت سے آئے تین ملزم دھر لئے

 کاہنہ میں ریکی کرنے والے ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکل، نقدی برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ میں واردات کی نیت سے شہریوں کی ریکی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دورانِ پٹرولنگ تین مشکوک افراد کو ماسک پہنے گھات لگائے دیکھا۔ ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہو گئے۔ ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد تینوں ملزمان کو ایلیٹ ٹاؤن کے قریب گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، ایک ڈنڈا، موبائل فون، نقدی، موٹرسائیکل، گولیاں اور میگزین برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان اشفاق، ابرار اور آفتاب نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ مزید کارروائی کے لیے انہیں تھانہ کاہنہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔