ڈولفن سکواڈ کی کامیاب کارروائیاں ، تین مشکوک گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت، کاہنہ اور رائے ونڈ میں ڈولفن سکواڈ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمزہ، عرفان اور تیمور شامل ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے ملزمان کو شہر کی مختلف جگہوں سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے ایک پستول، دو رائفلز، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت، تھانہ رائے ونڈ اور چوکی صوا اصل کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہروقت پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔