پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2025-26 کے لیے کھلاڑیوں کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک مؤثر رہیں گے۔پی سی بی نے اس بار کنٹریکٹس کی اے کیٹیگری ختم کر دی ہے۔ گزشتہ سال 27 کھلاڑی کنٹریکٹس کی فہرست میں شامل تھے، جبکہ اس سال تعداد بڑھا کر 30 کر دی گئی ہے جن میں 12 نئے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر تین کیٹیگریز بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے، اور ہر کیٹیگری میں 10،10 کھلاڑی شامل ہیں۔
بی کیٹیگری کے کھلاڑی:
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔
سی کیٹیگری کے کھلاڑی:
عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صہیبزادہ فرحان، حسن نواز اور نعمان علی۔
ڈی کیٹیگری کے کھلاڑی:
شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد اور صوفیان مقیم۔پی سی بی کے مطابق 9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 8 کھلاڑی اس بار کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔